Search This Blog

Saturday, November 27, 2010


خاکسارتحریک گوجرانوالہ کے زےراہتمام مظاہرہ ۔ دےگر تنظیموں کے رہنماﺅںکے علاوہ عوام کی کثےر تعداد کی شرکت 

گوجرانوالہ( ) پیٹرول،ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ سے مہنگائی کی ایک اور تباہ کن لہر شروع ہوگئی جو ثابت کر تی ہے کہ معیشت دن بدن انحطاط کی طرف جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو چاہےے کہ بحالی معیشت کےلئے نہ صرف ٹھوس منصوبہ بندی کرے بلکہ اس پر عمل درآمد بھی کروائے۔بصورت دےگر کمر توڑ مہنگائی ،برداشت سے زائد بجلی کی لوڈ شےڈنگ حکمرانوں کی ناقص منصوبہ بندیوں اور امریکہ کی بڑھتی ہوئی مداخلت کے نتےجے میں بڑھتی ہوئی مسلح ومالیاتی دہشت گردی قوم کوسول نافرمانی پر اکسا رہی ہے جس کے نتےجے میں حکمرانوں کے اقتدار بہہ جائےں گے۔ان خیالات کا اظہارخاکسار قائدےن نے خاکسار تحریک کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
بڑھتا ہوا مہنگائی کا طوفان ملک کی گرتی ہوئی معیشت کا ثبوت ہے۔عوام الناس خصوصاً غرےب اور متوسط طبقہ پس کر رہ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی لوڈشےڈنگ کے باوجود بجلی کے بلوں میں اضافہ عوام کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ خود واپڈا اورتمام ملکی ادارے اور اشرافیہ بجلی چوری میں ملوث ہے جس کا بوجھ عوام الناس پر پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس خصوصاً غرےب و متوسط طبقات کی زندگی عذاب بن کر رہ گئی ہے جس سے ان کے مصائب میں روزبروز اضافہ ہی ہو رہا ہے۔
بجلی کی لوڈشےڈنگ کے باوجود بجلی کے بلوں میں اضافہ سے زندگی مفلوج ہو گئی ہے۔اگر واپڈا خود اور تمام ملکی ادارے اور اشرافےہ ےعنی5فےصد امراءبجلی کی چوری اور زیاں ختم کردیں تو عوام کو بھی کچھ ریلیف مل سکتا ہے
خاکسارتحریک گوجرانوالہ کے زےراہتمام مظاہرہ میں دےگر تنظیموں کے رہنماﺅںکے علاوہ عوام کی کثےر تعداد نے شرکت کی۔ خاکسار رہنماءمےاں اسد سعےد اےڈووکےٹ ، قاسم الکرےم ، عبدالرزاق بٹ ، خاکسار عمرفراز ہنجرا ،خاکسار عابد عباس ، خاکسار اشرف علی اور دےگر نے شرکت کی۔
خاکسار مےڈےا سے
ل




No comments:

Post a Comment