Search This Blog

Sunday, January 16, 2011

خاکسارتحریک کا احتجاجی مظاہرہ

خاکسارتحریک کاجیو نیوز کے صحافی ولی خان بابرکے قتل،کمرتوڑ منہ زور مہنگائی،آرجی ایس ٹی ،بجلی و گیس کی بد ترین لوڈشیڈنگ،روزمرہ استعمال کی مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشرباءاضافہ، امریکی ڈرون و خودکش حملوں ،کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ہزاروں گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

لاہور(        )خاکسارتحریک کی سربراہ ڈاکٹر صبیحہ المشرقی نے جیو کے رپورٹر اور معروف صحافی ولی خان بابر کے قتل پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ولی خان کا قتل نام نہاد جمہوری آمروں کی ناکام حکومتی پالیسوں کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے قتل سے پاکستان کے غریب و مظلوم عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔اب جمہوری آمروں کا اپنے تمام جرائم کو قبول کر کے اپنے آپ کو عوامی عدالت میں پیش کرتے ہوئے مستعفی ہوجانا چاہئے تاکہ عوام خود ان کا کڑااور بے رحمانہ احتساب کر سلیں۔ڈاکٹر صبیحہ المشرقی نے حکمرانوں سے کہا کہ صحافےوں کا قتل عام،مہنگائی کا طوفان دراصل ”قومی بغاوت“ کا پیغام ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے قتل عام کی سیریل اس بات کی گواہ ہے کہ زر پرست مافیا اقتدار و اختیار پر اپنے ناجائز قبضے کو برقرار رکھنے، اپنی برایﺅں ،ناکامیوں اور ظلم و ستم کی داستانوں کو چھپانے لیلئے عوامی ترجمان ،عوامی پکار،عوامی للکار،عوامی آہ و بکارکو متواتر خاموش کروانے کیلئے آئے روز صحافتی طبقے سے شہید پیدا کر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار خاکسارتحریک کی سربراہ ڈاکٹر صبیحہ المشرقی نے خاکسارتحریک کے زیر اہتمام پریس کلب کے سامنے جیو نیوز کے رپورٹر ولی خان بابر کے قتل،کمرتوڑ منہ زور مہنگائی،آرجی ایس ٹی ،بجلی وگیس کی بد ترین لوڈشیڈنگ،روز مرہ استعمال کی مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشرباءاضافہ، امریکی ڈرون و خودکش حملوں،گمشدہ افراد کی بازیابی اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی قید سے رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

قائد خاکسارتحریک ڈاکٹر صبیحہ المشرقی نے کہا کہ آج پاکستان کا ایک ایک بچہ اور مرد و زن عذاب میں گرفتار ہے اور حکمران زبانی کلامی طفل نسلیاں دے رہے ہیں کہ سب ٹھیک ہے اور ہمارے حالات صحیح ہو جائےں گے۔ملک کے اندراﷲتعالیٰ کی تمام نعمتیں دریاﺅں،سمندر،سونے،چاندی،تانبے، گیس، پیٹرول، کوئلے، مہنگے پتھر، ہیرے جوہرات،معدنیات اور دیگر قدرتی وسائل موجودہونے کے باوجود پاکستان آئی ایم ایف، ورلڈ بنک،اور دیگر مالیاتی اجارہ داروں کے آگے کشکول لئے کھڑا ہے۔آج حکمران،رہنما،پیرفقیر،مرشد،جرنیل سب کے سب امریکہ اوردشمنوں کے آگے سجدہ ریز ہیں۔آج رہنما حصولِ اقتدار اوردوام اقتدار کی خاطر غیروں کے آگے جھکے اور بکے ہوئے ہیں۔63برس گذرنے کے باوجود ”اسلامی جمہوریہ پاکستان“میں نہ تو اسلام کا نظام قائم ہو سکا،نہ ہی جمہوریت پنپ سکی اور نہ ہی پاکستان کے لوگوں کی اکثریت نیک،پاک،صاف، شفاف، دیانتدار، لین دین میں کھری اور اپنے معاملات میں درست ہو سکی۔انہوں نے کہا کہ ملک زرعی ہونے کے باوجود آج آٹے و گندم کی قلت اور دیگر سبزیوں ،پھل فروٹ سے محروم ہے اور غریب کو”دو وقت کی روٹی“نصیب نہیں حالانکہ پاکستان میں ترقی کا راز اب بھی زرعی شعبہ میں پوشیدہ ہے۔قیام پاکستان سے یہاں کے لوگ ”ہجوم“ سے نکل کر”قوم“نہیں بن سکے تب ہی آج تک بد نظمی،بد انتظامی، برائی، بدی، بیروزگاری،بے حائی اور بداخلاقی کا شکار ہیں۔

مرکزاعلیٰ خاکسارتحریک:-34ذیلدارروڈ،اچھرہ ،لاہور
٭فون نمبرز:37555251-37535116
٭فیکس:(042)37587394

http://khaksartehrik.org/ Email : media.cell@khaksartehrik.org
http://www.facebook.com/group.php?gid=309926669380
 

No comments:

Post a Comment