Search This Blog

Sunday, December 12, 2010

خاکسار تحریک کا احتجاجی مظاہرہ 12 دسمبر 2010

خاکسار تحریک کا احتجاجی مظاہرہ 12 دسمبر 2010


 بجلی وگیس کی بدترین لوڈشیڈنگ،اشیائے خوردونوش کی قلت اور امن و امان کی تشویشناک صورتحال نے پوری قوم کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔

کمر توڑ مہنگائی نے حکمرانوں کے جھوٹے اور پُر فریب دعوﺅں کا بھانڈا چوراہے میں پھوڑ دیا ہے۔
ملک میں جرائم کی بڑھتی ہوئی تعداد ، بھوک،بیروزگاری،موت مار مہنگائی اوریوٹیلٹی بلوں نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ان حالات میں نام نہاد جمہوریت کے علمبرداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اقتدارچھوڑ دیں.

ڈاکٹر صبیحہ المشرقی


لاہور(          )قائدخاکسارتحریک ڈاکٹرصبیحہ المشرقی نے کہا کہ بجلی وگیس کی بدترین لوڈشیڈنگ،اشیائے خوردونوش کی قلت اور امن و امان کی تشویشناک صورتحال نے پوری قوم کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے جبکہ تجارت،صنعت اور زراعت تباہی سے دوچار ہے،کمر توڑ مہنگائی نے حکمرانوں کے جھوٹے اور پُر فریب دعوﺅں کا بھانڈا چوراہے میں پھوڑ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میںجرائم کی بڑھتی ہوئی تعداد،بھوک،بےروزگاری،موت مار مہنگائی اوریوٹیکیٹی بلوں نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے،سٹریٹ کرائم اپنے عروج پر ہیں۔ان حالات میں نام نہادجمہوریت کے علمبرداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اقتدارچھوڑ دیں اسی مےں ملک و قوم کی بہتری ہے کیونکہ وہ عوام کو ریلیف اور انصاف دینے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ ان خیا لات کا اظہار قائد خاکسارتحریک ڈاکٹرصبیحہ المشرقی نے خاکسارتحریک کے زےر اہتمام پریس کلب کے سامنے کمرتوڑ منہ زور مہنگائی،وکی لیکس رپورٹس،آرجی ایس ٹی ، فلڈ سرچارج ، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشرباءاضافہ، امریکی ڈرون و خودکش حملوں اورکراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی قید سے رہائی کیلئے ہفتہ واراحتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

http://www.facebook.com/group.php?gid=309926669380

 


 

No comments:

Post a Comment