Search This Blog

Sunday, December 19, 2010


خاکسارتحریک کاکمرتوڑ منہ زور مہنگائی،آرجی ایس ٹی ، فلڈ سرچارج،بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشرباءاضافہ، امریکی ڈرون و خودکش حملوں،گمشدہ افراد کی بازیابی اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی قید سے رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ
19 December 2010, sunday at press club Lahor. Pakistan  

اگر ہم واقعی پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں ،ملک سے دہشت گردی، بدامنی، بدعنوانی اور کمرتوڑ مہنگائی کا خاتمہ چاہتے ہیں توہمیں دوبارہ بھائی چارے کی فضاءقائم کرنی ہوگی اورعیش و عشرت کی بجائے سادگی      اپناناہو گی۔  

ملک بحران کا نہیں عیاشی کا شکار ہے،حکمرانوں کی فضول خرچیوں اورشاہانہ زندگی اور عوامی بے حسی کا شکارہے۔

غریب اور بے سہارا عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور اور حکمرانوں کی امریکہ نواز پالیسیوں کی وجہ سے خوفزدہ،غمزدہ اور دہشت گردی کا شکار ہیں۔

ہمیں ان حالات سے نمٹنے کیلئے ”قومی یکجہتی“ اور”مخلص لیڈر شپ“اپنے طبقے میں سے پیدا کرنا ہو گی۔ 

قائدخاکسارتحریک ڈاکٹر صبیحہ المشرقی


لاہور(          )قائدخاکسارتحریک ڈاکٹر صبیحہ المشرقی نے کہا کہ ہر طرف ےہ بحث جاری ہے کہ ملک غربت اور گرانی کے بحران کا شکار ہے، بات اس کے برعکس ہے ملک بحران کانہیں عیاشی کا شکار ہے۔حکمرانوں کی فضول خرچیوں اورشاہانہ زندگی کا شکارہے۔اگر ہم شاپنگ مال، سٹور،پارکوں اور ہوٹلوں وغیرہ میں نظر دوڑائیں تو آپ کو ہر جگہ رش نظر آئے گا۔کوئی شاپنگ میں اپنی عیش وعشرت کا سامان خریدرہا ہے تو کوئی پارکوں میں سیر کررہا ہے۔ہر کوئی اپنی عیاشی میں مگن ہے چاہے وہ عوام ہوں ےا حکمران۔کسی کو کوئی خبرنہیں کہ ملک اس وقت کن حالات سے دوچار ہے۔اگر ہم بحران کا شکار ہیں تو پھر یہ کیا ہے؟ہم اپنی چادر سے باہر پاﺅںپھیلا تے ہیں پھر نقصان اٹھاتے ہیں اورپھر زور زورسے چلاتے اورشور مچاتے ہیں کہ ”ہائے مہنگائی مار گئی“۔
ڈاکٹر صبیحہ المشرقی نے کہا کہ اگر ہم واقعی پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں ملک سے دہشت گردی، بدامنی، بدعنوانی اور کمرتوڑ مہنگائی کا خاتمہ چاہتے ہیں توہمیں دوبارہ بھائی چارے کی فضاءقائم کرنی ہوگی اور عیش و عشرت کی بجائے سادگی اپناناہو گی۔فرقہ بندی،گروہ بندی،عیش پرستی،زرپرستی،ڈالر پرستی سمیت مغربی و ہندوانہ فضول رسم و رواج کو چھوڑنا اور انہےں لات مارنی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی اتنی ہو گئی ہے کہ دو وقت کی روٹی کھانا بھی عام آدمی کے بس سے باہر ہو چکا ہے۔نوجوان روٹی کی خاطر غلط راستے پر چل پڑے ہیں،غریب اور بے سہارا خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں،باقی ماندہ حکمرانوں کی امریکہ نواز پالیسیوں کی وجہ سے خوفزدہ،غمزدہ اور دہشت گردی کا شکار ہیں۔ہمیں ان حالات سے نمٹنے کیلئے ”قومی یکجہتی“ اور”مخلص لیڈر شپ“اپنے طبقے میں سے پیدا کرنا ہو گی۔ان خیالات کا اظہار خاکسارتحریک کی سربراہ ڈاکٹر صبیحہ المشرقی نے خاکسارتحریک کے زیر اہتمام پریس کلب کے سامنے ہفتہ وار کمرتوڑ منہ زور مہنگائی،آرجی ایس ٹی ، فلڈ سرچارج،بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشرباءاضافہ، امریکی ڈرون و خودکش حملوں،گمشدہ افراد کی بازیابی اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی قید سے رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔



مرکزاعلیٰ خاکسارتحریک:-34ذیلدارروڈ،اچھرہ ،لاہور
٭فون نمبرز:37555251-37535116
٭فیکس:(042)37587394
http://khaksartehrik.org/ Email : media.cell@khaksartehrik.org

No comments:

Post a Comment