Search This Blog

Sunday, December 12, 2010

فروعی اختلافات کو ہوا نہ دیں،مذہبی یگانگت پیدا کریں اور کسی فردیا گروہ کی دل آزاری نہ کریں۔ ڈاکٹر صبیحہ المشرقی




 درس حسینیت ؓ بھی یہی ہے کہ ہم نفس پر قابو پائیں،آپس میں اتحاد اور ہم آہنگی پیدا کریں،امن ویکجہتی کا مظاہرہ کریں،فروعی اختلافات کو ہوا نہ دیں،مذہبی یگانگت پیدا کریں اور کسی فردیا گروہ کی دل آزاری نہ کریں۔ ڈاکٹر صبیحہ المشرقی


خاکسارتحریک کی سربراہ ڈاکٹرصبیحہ المشرقی نے مذہبی علماءاور پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محرم الحرام میں اخوت و بھائی چارہ کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے پُر امن رہیں اپنے عقیدوں پر قائم رہیں اور کسی کے عقیدے پر کیچڑ نہ اچھالیں ۔وقت کا تقاضہ ہے کہ مسلمان آپس میں متحد و منظم رہیں تاکہ دشمن داخلی،خارجی ،ِمعاشی اور جسمانی طورپر نقصان نہ پہنچاسکے۔ڈاکٹر صبیحہ المشرقی نے کہا کہ درس حسینیتؓ بھی یہی ہے کہ ہم نفس پر قابو پائیں،آپس مےں اتحاد اور ہم آہنگی پیدا کریں،امن ویکجہتی کا مظاہرہ کریں،فروعی اختلافات کو ہوا نہ دےں،مذہبی ےگانگت پیدا کریں اور کسی فرد یا گروہ کی دل آزاری نہ کریں۔ڈاکٹرصبیحہ المشرقی نے کہا کہ خاکسارتحریک نے ہمیشہ اسلامی اخوت کا درس دیا کیونکہ یہی اسلام کا حقےقی پیغام ہے جس کی بنیاد پر ہم متحد رہ سکتے ہیں۔

خاکسارمیڈیا سیل

No comments:

Post a Comment