Search This Blog

Sunday, December 26, 2010

خاکسارتحریک کا احتجاجی مظاہرہ 26/12/2010



خاکسارتحریک کا احتجاجی مظاہرہ
26/12/2010 


خاکسارتحریک کاکمرتوڑ منہ زور مہنگائی،آرجی ایس ٹی ، فلڈ سرچارج،بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشرباءاضافہ، امریکی ڈرون و خودکش حملوں،گمشدہ افراد کی بازیابی اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی قید سے رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

حالیہ بدترین گیس و بجلی کی لوڈشیڈنگ سے ملک کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے ۔

حکمرانوں سمیت اپوزیشن کا رویہ انتہائی غیر دانشمندانہ اور غیر سنجیدہ ہے یہ صرف اپنے مفادات کی خاطر نورا کشتیاں کر
رہے ہیں۔

قائد اعظمؒ اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی روحیں تڑپ رہی ہوں گی کہ ان کے پیروکاروں نے ملک کوبیروزگاری،بے حیائی،کمر توڑ مہنگائی،غربت،مذہبی و لسانی جھگڑوں، صوبائی نفرتوں ،ناجائز منافع خوری،قانون کو روندنے والے غنڈوں اور بدمعاشوں کے سپرد کر دیا ہے۔

شاہ زین بگٹی اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری حکومت کے ایسے نا عاقبت اندیش ، غیر مہذب اور غیر جمہوری رویوں سے ایک بار پھر بلوچستان میں ایک اور طوفان برپا کر دیا ہے جس سے پاکستان کی وحدت کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ڈاکٹر صبیحہ المشرقی


لاہور( )قائدخاکسارتحریک ڈاکٹرصبیحہ المشرقی نے کہا کہ حالیہ بدترین گےس و بجلی کی لوڈشیڈنگ سے ملک کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے ۔جس مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ سے حکمرانوں اور امراءطبقے کو تو کوئی نقصان نہیں پہنچ رہا بلکہ اس نئے بحران سے ملک کے95وے فیصد غریب و متوسط عوام براہ راست پس رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار خاکسارتحریک کی سربراہ ڈاکٹر صبیحہ المشرقی نے خاکسارتحریک کے زیر اہتمام پریس کلب کے سامنے ہفتہ وار کمرتوڑ منہ زور مہنگائی،آرجی ایس ٹی ، فلڈ سرچارج،بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشرباءاضافہ، امریکی ڈرون و خودکش حملوں،گمشدہ افراد کی بازیابی اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی قید سے رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔دوران احتجاج مظاہرین نے مہنگائی کو ختم کرو....ور نہ حکومت چھوڑ دو،دہشت گردی کی ہر علامت ....قابل مذمت قابل مرمت، دہشت گردی ختم کراﺅ....ورنہ حکومت چھوڑ دو،آر جی ایس ٹی واپس لوو....ورنہ حکومت چھوڑ دو،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لو ....ورنہ حکومت چھوڑ دواور قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کو امریکی درندوں کی قید سے رہائی دلواﺅ....ورنہ حکومت چھوڑ دواور خاکسار چھائیں گے....انقلاب لائیں گے کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
خاکسارتحریک کی سربراہ ڈاکٹر صبیحہ المشرقی نے مزیدکہا کہ حکمرانوں سمیت اپوزیشن کا رویہ انتہائی غیر دانشمندانہ اور غیر سنجیدہ ہے انہیں صرف اپنے اقتدار اور مراعات سے دلچسپی ہے ۔انہیں اپنے ملک کے غریب عوام سے کوئی دلچسپی نہیں بلکہ وہ صرف اور صرف اپنے مفادات کی خاطر نورا کشتیاں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں چوروں اورکمیشن خوروں کا قبضہ ہو چکا ہے جنہوں نے غریبوں کی خون پسینے کی کمائی کو مفت کا مال سمجھ کر بندر بانٹ شروع کر رکھی ہے۔
خاکساررہنما ڈاکٹر صبیحہ المشرقی نے کہا کہ اس وقت قائد اعظمؒ اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی روحیں تڑپ رہی ہوں گی کہ ان کے پیروکاروں نے ملک کو نہ اسلامی رہنے دیا ہے اور نہ ہی جمہوری بلکہ انہوں نے تو ملک کو بیروزگاری،بے حیائی،کمر توڑ مہنگائی،غربت،مذہبی و لسانی جھگڑوں، صوبائی نفرتوں ،ناجائز منافع خوری،قانون کو روندنے والے غنڈوں اور بدمعاشوں کے سپرد کر دیا ہے۔
قائد خاکسارتحریک ڈاکٹرصبیحہ المشرقی نے شاہ زین بگٹی اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد جمہوری حکمرانوں نے آمر مطلع حکمران پرویز مشرف کے بد ترین دور کو پھر سے یاد دلا دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے ایسے نا عاقبت اندیش ، غیر مہذب اور غیر جمہوری رویوں سے ایک بار پھر بلوچستان میں ایک اور طوفان برپا کر دیا ہے جس سے پاکستان کی وحدت کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ڈاکٹر صبیحہ المشرقی نے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے اور پرویز مشرف کی ملک دشمن پالیسیوں کو خیرباد کہنا چاہیے۔


خاکسارمیڈیا سیل



مرکزاعلیٰ خاکسارتحریک:-34ذیلدارروڈ،اچھرہ ،لاہور
٭فون نمبرز:37555251-37535116
٭فیکس:(042)37587394

http://khaksartehrik.org/ Email : media.cell@khaksartehrik.org

No comments:

Post a Comment