خاکسار تحریک گوجرانوالہ کے زیراہتمام عید ملن پارٹی کا انعقاد۔ عوام کی بڑی تعداد کے ساتھ مختلف جماعتوں کے ضلعی عہدیداران کی شرکت۔
خاکسار تحریک گوجرانوالہ کے زیر اہتمام جمعہ کو عید ملن پارٹی کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب میں خاکسار تحریک کے ممتاز راہنماءقاسم الکریم ، خاکسار رانا محمد ایوب (سالار شہر لاہور) ، خاکسار عبدالرزاق بٹ (سالار اکبر گوجرانوالہ) خاکسار عمر فراز ہنجرا (نائب سالار اکبر) ، جماعت اسلامی گو جرانوالہ کے جناب عبیداللہ گوہر، حمیدالدین اعوان، حافظ ادریس، جمعیت اہلحدیث کے حافظ انس نے خصوصی شرکت کی۔ شرکاءنے خطاب کرتے ہوئے اتحاد امت پر زور دےتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان انتہائی نازک موڑ پر ہے۔ حکمران ناکام ہو چُکے ہیں ۔ اس موقع پر تمام سیاسی ومذہبی اختلاف چھوڑ کر ایک جُٹ ہو کر ہی ملک کو بچایا جاسکتا ہے۔ مہنگائی ،بےروزگاری، دہشت گردی کے مارے عوام کو اُٹھ کھڑا ہونا ہو گا۔ ان اقتدار کے پُجاری حکمران چاہے وہ اقتدار میں ہیں یا حزب اختلاف میں، سے اقتدار چھین کر اپنے مسائل کا حل خود تلاش کرنا ہو گا۔ جب تک عوام ذمہ داری خود سے نہیںاُٹھائیں گے یہ دولت اور اقتدار کی حوس رکھنے والے راہنماءہمےں راستے سے بھٹکاتے رہیں گے۔ ہماری جماعتیں مختلف ہیں لیکن عوام کے مسائل کے لئے ہم سب اکٹھے ہیں۔ پارٹی میں خاکسار تحریک کے عہدیداران کے علاوہ مختلف جماعتوں کے کارکنان اور عہدیداران کے ساتھ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
http://www.facebook.com/group.php?gid=309926669380
No comments:
Post a Comment