Search This Blog

Sunday, December 5, 2010

وکی لکس رپورٹس دراصل یہودی وصیہو نی سازش ہے جو پوری دنیا کے امن کو تباہ و بربادکرنے کےلئے ایک سیاسی تماشہ ہے۔


وکی لکس رپورٹس دراصل یہودی وصیہو نی سازش ہے جو پوری دنیا کے امن کو تباہ و بربادکرنے کےلئے ایک سیاسی تماشہ ہے
۔ ڈاکٹر صبیحہ المشرقی

لاہور(        )قائدخاکسارتحریک ڈاکٹرصبیحہ المشرقی نے کہا کہ وکی لکس رپورٹس دراصل یہودی وصیہو نی سازش ہے جو پوری دنیا کے امن کو تباہ و بربادکرنے کیلئے ایک سیاسی تماشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وکلی لکس رپورٹس میں نے جو انکشافات کئے گئے ہیں وہ دنیا کا ہر باشعور انسان اور خصوصاً ہر پاکستانی جانتا ہے ۔ہمیں ان انکشافات پر پریشان و بدہواس ہونے کی بجائے اپنے اصل اور گھمبیر قومی مسائل پر توجہ دینی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ وکی لیکس کے نام نہاد انکشافات کو پاکستان کے باشعور میڈیا کو اتنا اچھالنا زیب نہیں دیتا۔سنجیدہ شعور اور فہم و فراست کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطن عزیزکے تحفظ و استحکام کے راستے ڈھونڈنے میں مدد کریں۔

No comments:

Post a Comment