خاکسارتحریک کاکمرتوڑ منہ زور مہنگائی،وکی لیکس رپورٹس،آرجی ایس ٹی ، فلڈ سرچارج،بجلی کی قیمتوںمیں حالیہ اضافہ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشرباءاضافہ، امریکی ڈرون و خودکش حملوں اورکراچی ، میں ٹارگٹ کلنگ اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی قید سے رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ
قومی اسمبلی سے اگر آر جی ایس ٹی بل پاس ہو گیاتو منہ زور مہنگائی کی ایسی بے لگام لہر اٹھے گی جو قومی وجود کو ہلا کر رکھ دے گی۔
عوام کے دھرنے،مظاہرے،خودکشیاں،بدحالیاں،بیروگاریاں اگر حکومتی ایوانوں میں بیٹھے ہوئے پانچ فیصد امراءکیلئے کچھ اہمیت نہیں رکھتے
ہمارے حکمران، سیاستدان، جرنیل، جاگیردار،سول و ملٹری اسیبلشمنٹ اور مذہبی اجارہ داراپنی سیاست چمکا رہے ہیں اور ملک کو اغیار و کفار کا معاشی و اقتصادی غلام بنا کر رکھ دیا ہے۔
عوام کے دھرنے،مظاہرے،خودکشیاں،بدحالیاں،بیروگاریاں اگر حکومتی ایوانوں میں بیٹھے ہوئے پانچ فیصد امراءکیلئے کچھ اہمیت نہیں رکھتے تو پھر وہ وقت دور نہیںاب95وے فیصد غریب و متوسط عوام سر پے کفن باندھ کر نکل کھڑے ہوں گے اور اس دھرتی پر آنے والے عوامی انقلاب کو دنیا کی کوئی طاقت روک نہ سکے گی ۔
۔ ڈاکٹر صبیحہ المشرقی
خاکسارتحریک کی سربراہ ڈاکٹرصبیحہ المشرقی نے کہا کہ پاکستانمیں قائد اعظمؒ اور علامہ اقبالؒ کے افکار و نظریات کی شرمناک حد تک دھھجیاں بکھیری جارہی ہیں تب ہی ملک پر آمروغاصب جرنیلوںجاگیرداروں اور نظریہ ضرورت کی حامل سول و ملٹری اشٹیبلشمنٹ نے قبضہ کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران،سیاستدان، جرنیل، جاگیردار،سول و ملٹری اسیبلشمنٹ اور مذہبی اجارہ داراپنی سیاست چمکا رہے ہےں اور ملک کو اغےار و کفار کا معاشی و اقتصادی غلام بنا کر رکھ دیا ہے۔آج بھی ملک پر فرنگی و امریکی ذہنیت کی معاشی و سیاسی بالادستی اورامریکی غلامی ہے۔
خاکسارتحریک کی سربراہ ڈاکٹرصبیحہ المشرقی نے کہا کہ قومی اسمبلی سے اگر آر جی ایس ٹی بل پاس ہو گیا تو منہ زور مہنگائی کی ایسی بے لگام لہر اٹھے گی جو قومی وجود کو ہلا کر رکھ دے گی اس لئے ےہ کہنا بالکل بجا ہوگا کہ ےہ قومی اسمبلی کے منتخب ارکان کا امتحان ہے ۔کیونکہ انہیں ووٹ لینے پھر عوام الناس کے پاس ہی آنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے دھرنے،مظاہرے،خودکشیاں،بدحالیاں،بیروگاریاں اگر حکومتی ایوانوں میں بیٹھے ہوئے پانچ فیصد امراءکیلئے کچھ اہمیت نہیں رکھتے تو پھر وہ وقت دور نہیں جب95وے فیصد غریب و متوسط عوام سر پے کفن باندھ کر نکل کھڑے ہوں گے اور اس دھرتی پر آنے والے عوامی انقلاب کو دنیا کی کوئی طاقت روک نہ سکے گی۔
مظاہرین نے دوران احتجاج مہنگائی کو ختم کرو....ور نہ حکومت چھوڑ دو،دہشت گردی کی ہر علامت ....قابل مذمت قابل مرمت، دہشت گردی ختم کراﺅ....ورنہ حکومت چھوڑ دو،آر جی اےس ٹی واپس لو دو....ورنہ حکومت چھوڑ دو،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لو ....ورنہ حکومت چھوڑ دواور قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کو امریکی درندوں کی قید سے رہائی دلواﺅ....ورنہ حکومت چھوڑ دواور خاکسار چھائیں گے....انقلاب لائیں گے کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
مرکزاعلیٰ خاکسارتحریک:-34ذیلدارروڈ،اچھرہ ،لاہور
٭فون نمبرز:37555251-37535116٭فیکس:(042)37587394
www.allamamashriqi.co.
www.allamamashriqi.co.
Email : khaksartehrik@yahoo.com
No comments:
Post a Comment